ابنا: کربلائے معلی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کربلا پہنچنے والے ماتمی دستوں کے راستے میں عراق کی سیکورٹی فورسز تعینات ہيں اور عراق کے مختلف صوبوں سے امام مظلوم کربلا کے سوگوار بڑی تعداد میں کربلائے معلی پہنچ رہے ہيں جبکہ دنیا کے مختلف ملکوں سے بھی امام حسین علیہ السلام کے چاہنے والے کربلائے معلی یا تو پہنچ چکے ہيں یا پہنچ رہے ہيں۔کربلا جانےوالے راستوں میں سیکڑوں زائرین کے آرام کے لئے کیمپ لگائے گئے ہيں جہاں کھانے پینے اور لنگر کا بھی انتظام ہے۔عراق کے مسلمان اربعین حسینی کے موقع پر پورے عراق سے عام طور پر پا پیادہ کربلائے معلی جاتے ہيں۔کربلا ئے معلی میں سیکورٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس سال گذشتہ برسوں کے مقابلےمیں زیادہ تعداد میں زائرین کے وہاں پہنچنے کی توقع ہے۔ کربلائے معلی ميں گذشتہ پیر سے ہی سیکورٹی کے انتظامات بہت سخت کردئے گئے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110